خواتین اور بچوں کو تشدد سے بچاﺅ ،آسٹریلین ہیومینٹیز آرگنائزیشن کی افتتاحی تقریب میں روزنامہ حروف کراچی کی بیورو چیف سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے مندوبین کی شرکت

0
597


ملبون (ڈیلی حروف آن لائن)آسٹریلین ہیو مینیٹز آرگنائریشن کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ اس تنظیم کی آرگنائزر فرح نوید ہےں۔ یہ تنظیم خواتین اور بچوں کو تشدد سے بچانے اوران کی فلاح بہبود کےلئے قائم کی گئی ہے۔ افتتاحی اجلاس میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ پاکستان سے تنظیم کی مندوب روزنامہ حروف کراچی کی بیوورچیف نیلو فربابر بھی شریک ہوئیں۔ اجلاس میں تنظیم کی آرگنائزر فرح نوید اور دیگر مندوبین نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تنظیم مختلف خاندانوں کو ان کے حقوق بارے آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ خواتین اور بچوں کے تحفظ فراہم کرنے کے بارے میں بھی مہم چلائے گی۔