العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ، نیب نے نوازشریف کو ملزم قرار دے دیا

0
183


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی احتساب بیورو نے دو ضمنی ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیا ہے۔ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق دائر ضمنی ریفرنسزمیں نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف تمام اثاثوں کے خود مالک تھے۔نجی نیوز چینل کے مطابق ضمنی ریفرنسز میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے اثاثے اپنے بچوں کے نام بنا رکھے تھے اور ان کے بچے نواز شریف کے بے نامی دار تھے۔ ضمنی ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف اپنے اثاثوں سے متعلق بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے جب کہ انہیں تحقیقات کے لیے بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔