اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلا ف توہین عدالت کیس کی سماعت خارج کر دی ۔ 3رکنی بینچ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں کیس کی سماعت کی۔توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج کی گئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست خارج کی جا چکی ہے۔