اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف مقدمات میں جے آئی ٹی کے سربراہ یہ نہیں بتا سکے کہ کرپشن کہاں سے ہوئی اور کتنے کی ہوئی۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ واجد ضیاء میری کسی مالی بدعنوانی کا کوئی سراغ بھی نہ لگا سکے۔ چند لوگوں کی تکرار ہے کہ نواز شریف کو سزا د و جبکہ اصل مقدمہ یہ ہے کہ انہیں مسلم لیگ ن اور نواز شریف 2018 کا الیکشن جیتتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔