نوازشریف کے خلاف بیان ریکارڈ ،نیب کی ٹیم لندن پہنچ گی

0
190


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے نیب کی ٹیم لندن پہنچ گئی۔نیب حکام کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر لندن میں 22 فروری کو پاکستانی ہائی کمیشن جائیں گے۔نیب کے مطابق نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں استغاثہ کے 2 گواہوں کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔