اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر عدالت میں میرے ہی خلاف مقدمے چل رہے ہیں ۔سپریم کورٹ کو دیکھ لیں، ہائی کورٹ کی طرف نظر دوڑائیں میرے ہی خلاف مقدمات نظر آئیں گے۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا سب کو پتا ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمے کیوں چل رہے ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ میرے خلاف ضمنی ریفرنس میں کوئی قابلِ ذکر شہادت شامل نہیں کی گئی