پارلیمنٹ کا بنایا ہوا قانون کسی بھی من مانی تعبیر سے ختم کرنا بہت خطرناک ہو گا:نوازشریف کا شدید ردعمل

0
173


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا بنایا ہوا قانون کسی بھی من مانی تعبیر سے ختم کرنا بہت ہی خطرناک ہو گا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کے کسی قانون کی تشریح کی ضرورت ہو تو ابہام دور کرنے کےلئے اس کو پارلیمنٹ میں ہی بھیجا جاناچاہیے۔ نوازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اتھارٹی کو چیلنج کرنا ریاستی اتھارٹی کو چیلنج کرنا ہوگا ۔