اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف ایڈووکیٹ مخدوم نیاز انقلابی کی دائر کردہ توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ۔ سماعت منگل 20 فروری کو جسٹس عامر فاروق کریں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پرابتدائی سماعت آج 20 فروری کو جسٹس عامر فاروق کریں گے۔اس میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔