اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف وزرات عظمٰی کے بعد پارٹی کی صدارت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62,63پر پورا نہ اترنے والا شخص پارٹی کی صدارت رکھنے کا بھی اہل نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے فیصلے میںنوازشریف کی طرف سے سینیٹ کے لئے جاری کردہ ٹکٹ بھی مسترد کر دیئے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ طاقت کا سر چشمہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ عوام اپنی طاقت کا استعمال عوامی نمائندوں کے ذریعے کرتے ہیں۔