لودھراں نے ثابت کردیا ،فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں:نوازشریف کا دھواں دھار خطاب

0
337


لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے این اے 154 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لودھراں کے عوام نے اقبال شاہ جیسے فرشتہ صفت انسان کو ووٹ دے کر شہباز شریف اور میرا مان بڑھایا ہے جب کہ آپ نے ثابت کیا ہے کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیںان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پاکستان کا ہر حلقہ لودھراں بن جائے گا اور لودھراں کی عوام نے بتا دیا کہ ووٹ کا تقدس بحال ہوکر رہے گا۔نواز شریف نے کہا کہ لاڈلہ کہتا ہے کہ ہم نے لودھراں سے سبق سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب 5 سال بعد سبق سیکھنے کا خیال آگیا ہے لیکن اب انہیں قوم اور یہ خلق خدا سبق سکھائے گی۔