کراچی(روزنامہ حروف آن لائن) بحریہ ٹاﺅن کے چئیرمین ملک ریاض نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ معطل ایس ایس پی راﺅ انوار ان کے ذاتی جہاز میں دبئی فرار نہیں ہوا۔گذشتہ 8سال سے میری ملکیت میں 2جہاز ہیں۔راﺅ انوارنے کبھی میرے جہاز میں سفر نہیں کیا ویڈیو بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ میں نقیب اللہ کے اہلخانہ کیساتھ ہوں ۔ مجھے اس کے قتل کا بہت دکھ ہوا۔ وہ مجھے بیٹوں کی طرح عزیز تھا ۔