کراچی(ڈیلی حروف آن لائن)نقیب اللہ محسود قتل کیس نے معطل ایس ایس پی راﺅ انوار کی گرفتاری پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بے بسی ظاہرکردی اور کہا کہ وہ کوئی ڈیڈ لائن نہیں دیے سکتے ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے بے بسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کا کوئی نظام ہی موجود نہیں۔