دیہی علاقوں کے عوام کے لئے خوشخبری ، 200ڈاک خانوں میں شناختی کارڈ بننا شروع ہوگے

0
202


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دیہی علاقوں کے عوام کے لیے خوشخبری، اب ملک کے دور دراز علاقوں میں قائم ڈاکخانوں میںبھی شناختی کارڈ بنائے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا ہے جس کے تحت دیہی اور پسماندہ علاقوں میں 200 ڈاک خانوں میں شناختی کارڈ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بنانے کے لیے ملک بھر سے مختلف 200 ڈاک خانوں کا انتخاب کیا گیا ہے اوراس سہولت کو بتدریج تمام ڈاک خانوں تک بڑھایا جائے گا۔