اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نااہلی کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالتی کارروائی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف نے 62 ون ایف کی تشریح کیس میں جواب سپریم کورٹ میں داخل کرادیا۔نوازشریف نے جواب میں کہا ہے کہ 62 ون ایف کیس کی سماعت میں وہ فریق نہیں ہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہا ہے کہ اگر میں فریق ہوتا توجسٹس عظمت اورجسٹس اعجازسے مقدمے سے الگ ہونے کی درخواست کرتا،کیونکہ جسٹس عظمت اورجسٹس اعجازمیری اہلیت کے مقدمے میں شامل رہے ہیں۔