لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن سے پرندوں کی اڑان جاری ہے۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 8 ارکان اسمبلی باسط بخاری، سلیم اللہ چودھری، خسرو بختیار، رانامحمد قاسم نون ،سردارنصر اللہ دریشک، چودھری سمیع اللہ، طاہر اقبال اور طاہربشیر چیمہ نے پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کیا ۔ خسرو بختیار نے اس موقع پر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان بھی کیا اور بتایا کہ سابق وزیر اعظم بلخ شیر مزاری پنجاب جنوبی صوبہ محاذ کے چیئر مین نصراللہ دریشک نائب چیئر مین جبکہ خسرو بختیار صدر اورباسط بخاری سینیئر نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر نائب صدور میں طاہر اقبال چودھری ، راناقاسم اور چودھری سمیع اللہ شامل ہیں جبکہ طاہر بشیر چیمہ جنرل سیکٹری مقرر کئے گئے ہیں۔