ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض میں نت نئی ثقافتی تبدیلیوں کی لہر آج کل خوب زوروں پر ہے ، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ”سلمان کی بیٹیاں“ کے نام سے موسیقی میلےکا اعلان کیا گیا ہے جس پر سعودی شہری حیران رہ گے۔عرب میڈیا کے مطابق دوروزہ میلہ 2 مارچ کو شاہ فہد کلچرل سینٹر میں شروع ہوگا ۔جس میں سعودی خواتین موسیقاروں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں خواتین شرکت کریں گی۔اس میلے کو شہزادی نورہ بنت محمد آل سعود سپانسر کریں گی۔ موسیقی میلے میں خواتین تھیٹر پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی ۔