مشرف کے خلاف مقدمہ بغاوت کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

0
153


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انقلاب کے سربراہ رانا علم الدین غازی نے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے۔ جس میں سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کے لئے زیر التواءکیس کی جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹسے استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ سابق فوجی صدر کے خلاف درخواست پر 7برسوں میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔