مشاہد حسین سید، نزہت صادق اور کامران مائیکل سینیٹ کے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب

0
205


اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے سابق سینیٹرزنزہت صادق ، مشاہد حسین سید اور کامران مائیکل کو آ ئندہ سینیٹ الیکشن کے لئے ٹکٹ جاری کردئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔جبکہ باقی امیدواروں کو بھی جلد ٹکٹ جاری کردیے جائیں گے۔دوسری جانب ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ نے سینیٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں جوڑ توڑ کا عمل شروع کردیا ہے۔