کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) رشتے سے انکار پرکوہاٹ میں لڑکے نے میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ،پولیس کے مطابق کوتل ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ چھٹیوں پر گھر آئی تھی۔ اپنی بھابھی کے ساتھ رکشہ میں گھر پہنچی تو پہلے سے ملزم مجاہد آفریدی اپنے ساتھی صادق کے ساتھ گھر کے باہر موجود تھا اس نے عاصمہ کو تین گولیاں ماریںاور فرار ہو گیا عاصمہ نے مارنے سے پہلے ملزم مجاہد آفریدی کا نام بتا دیا عاصمہ کے اہلخانہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم مجاہد پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم کا بھتیجا اور عاصمہ سے شادی کا خواہشمند تھا