مقدمات کا سامنا کروں گا، ملکی ترقی کے خلاف سازش کی جا رہی ہے:نوازشریف

0
185


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ وہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے ، وقت ثابت کرے گا کہ میرے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔ پنجاب ہاﺅس میں وکلا اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی اور آئندہ بھی جاری رکھےں گے،نوازشریف نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چھیننے کا سلسلہ اب رکنا چاہیے انہوں نے کہا کہ میرے نہیں بلکہ ملکی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔نواز شریف نے وکلا سے ملاقات کے دوران احتساب عدالت میں پیشی اور قانونی نکات پر بات کی جب کہ اس موقع پر مریم نواز، امیر مقام اور آصف کرمانی بھی موجود تھے۔