اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیری خاتون رہنما مشال ملک نےیونیورسٹی کے طلبہ سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئےاہم کردار ادا کرنا ہوگا ۔نہتے کشمیری بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں ، اس مسئلے کی وجہ سے جنگ بھی چھڑ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاشیں گرا کر امن قائم نہیں کیا جا سکتا، بھارت کشمیر پر زبردستی اپنا قبضہ رکھنا چاہتا ہے ۔