صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات سندھ میں خستہ حال اسکولوں کی بحالی کا عزم رکھتی ہیں ، انہوں نے سکھر کے 5 اسکولوں اور ان میں پڑھنے والے سینکڑوں بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اٹھایا ہے، صدارتی ایوارڈ یافتہ ادکارہ مہوش حیات نے برطانوی نشریاتی ادارے کو

انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں صرف اداکار یا اداکارہ ہونا کافی نہیں بلکہ شائقین سے ملنے والی عزت اورطاقت کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنے ملک، معاشرے اور دنیا کے مسائل کے حل میں بہتری لانی چاہئے۔ مہوش حیات کے مطابق فنکار کو قومیت سے ہٹ کر پُرامن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہئے۔

mehwish hayat will help pakistani kids for school

اس مقصد کے لیے مہوش حیات اگلے سال لندن میں منعقد ہونے والی میراتھان میں حصہ لیں گی اور صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں 5 اسکولوں کی تعمیر کے لیے تقریباً ایک لاکھ یورو فنڈ اکھٹا کریں گی۔ مہوش حیات نے لوگوں سے اپیل کہ ہے کہ وہ اس نیک کام میں ان کا ساتھ دیں۔#