سوات( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں عوام کا ایک سمندر نکل آیا ہے ، سوات کے لوگوں نے ووٹ کوعزت دو کے نعرے پر لبیک کہا ہے۔مریم نوازنے مزید کہا کہ یہ وہ سوات ہے جہاں کچھ سال پہلے دھماکے ہو تے تھے لیکن آج سوات کی گلیاں اور بازار آباد ہو گئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ یہ نواز شریف اور قانون کے لیےکھڑے ہونے والوں کا پاکستان ہے۔