پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کو ایوان میں رہنے کا کیا حق ہے،کیا اب بھی غلطیوں سے سیکھنے کا وقت نہیں آیا:مریم اورنگزیب

0
177


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمان پر لعنت بھیجنے والوں کو ایوان میں نہیں ہونا چاہیے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اقامے پر گھر بھیج دیا جائے اور منتخب وزیراعظم کو گاڈ فادر اور سسیلین مافیا کہا جائے تو یہ عوام کی رائے کی نفی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیصلے پر تنقید ان کا اور نواز شریف کا حق ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام اداروں کوآئینی حدود میں رہنا چاہیے، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے درست کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں پر بھینس چوری کے پرچے کٹے تو غلطی تب بھی ہوئی جب کہ بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں بانٹی گئیں تب بھی غلطی ہوئی اور آمر کے آئین پر حلف لیا گیا غلطی تب بھی ہوئی لیکن کیا ان غلطیوں سے سیکھ کر آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں کہ وہ آئین کی محافظ ہے لیکن عدالت کا احترام کیا کسی فقرے کے مرہون منت ہے۔