عائشہ گلالئی کا الزام جھوٹ ،جس نے ٹکٹ کی پیشکش کی اس کا نام بتائےں، قانونی کارروائی کرےں گے:مریم اورنگزیب

0
209


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چھوڑدی جھوٹ بولنانہیں چھوڑا، سینیٹ کے ٹکٹ بارے ان کا الزام بالکل جھوٹ اور افسوسناک ہے، گلالئی کے بیان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے عائشہ گلالئی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی شہرت حاصل کرنےکی کوشش کررہی ہیں ہماری پارٹی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلالئی جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے اس لیگی رہنما کا نام بتائیں جس نے انہیں سینٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفادار اور مخلص کارکنوں کی موجودگی میں کسی باہر والے کو ٹکٹ دینے کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی کوئی گنجائش ہے۔