مریم نواز کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست منظور

0
405


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے مریم نواز کی احتساب عدالت کے 2 فروری کے فیصلے کیخلاف درخواست جزوی طور پر منظور کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ استدعامناسب ہے،ان کوفیئرٹرائل ملناچاہئے۔عدالت نے پراسیکیوٹر نیب نے استفسار کیا کہ کیاآپ چاہتے ہیں انہیں فیئرٹرائل کاحق نہ دیاجائے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ وقت گزاری کرناچاہتے ہیں۔