لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور تباہی سے بچ گیا ۔انسداد دہشت گردی محکمہ نے کماہاں میں کارروائی کر کے 2دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ تاج گل اور زاہد نامی دہشتگرد نواحی علاقے کماہاں میں ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے ۔ذرائع کے مطابق یہ دہشتگرد لاہور کی حساس اور اہم تنصیبات کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی میںمصروف تھے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا