لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن چھوڑنے والے خسرو بختیارکو اس وقت ذہنی جھٹکا لگا جب وہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک تھے۔ رپورٹ کے مطابق جب خسرو بختیارکو بتایا گیاکہ آپ کے ایک ساتھی باسط بخاری  نے مسلم لیگ چھوڑنے کا اعلان واپس لے لیا ہے تو اس پر خسرو بختیار سٹ پٹا گئے اور کہا انہوں نے تو میرے ساتھ مسلم لیگ ن کو چھوڑا تھا۔