اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے الزام لگایا ہے کہ میثاق جمہوریت پرعملدرآمدمیں نوازشریف بڑی رکاوٹ تھے۔ انہوں نے کہا کہ میمو سکینڈل میں نوازشریف نے مذاق اڑایا۔ میثاق جمہوریت کامذاق اڑایا،خورشید شاہ نے کہا کہ اگر میثاق جمہوریت پر عمل ہوتاتو نوا ز شریف کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔ شریف فیملی کا نام ا ی سی ایل میں ڈالنے کی نیب کی درخواست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ وزارت داخلہ نیب کے خط پر عملدرآمد کرے اور نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالے۔