اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں عدم استحکام اور امن کی تباہی کاذمہ دار ہے ،امریکہ نے چین کےخلاف اسےسٹریٹجک پارٹنربنایاہے۔سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کادفاع بہت مضبوط ہے افواج پاکستان وطن کے د فاع کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دےکرالقاعدہ کاخاتمہ کیا امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کاذمہ دارپاکستان کونہ ٹھہرائے،افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پرنہیں لڑی جاسکتی ٹرمپ انتظامیہ دھمکیوں کے بجائے مذاکرات کی میزپرآئے۔