مزید 1000پاکستانی فوجی سعودی فوجیوں کو تریبت دینے ریاض جائیں گے: وزیر دفاع خرم دستگیر

0
171


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خرم دستگیر نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ پاک فوج کے اہلکار سعودی عرب میں اس کے فوج کوتربیت اور رہنمائی فراہم کرے گے۔ پالیسی بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج کے 1600 اہلکار سعودی عرب میں پہلے سے تعینات ہیں جبکہ 1000 سے زائد مزید فوجی اہلکار جلد وہاں تعینات کیے جائیں گے۔وزیر دفاع نے بتایا کہ10 ہزار سعودی اہلکار پاکستان میں تربیت حاصل کررہے ہیں، وہاں کی مسلح افواج کے اہلکاروں نے یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تربیت کے لیے مزید اہلکاروں کی سعودی عرب تعیناتی کی منظوری دی ہے۔