اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خاموشی سے شادی کی طرح ولیمہ بھی چپکے سے کرلیا ، بنبی گالہ میں ہونے والی مختصرسی دعوت ولیمہ میں ان کے قریبی ساتھی اسد عمر، جہانگیر ترین، فواد چودھری، عاطف خان، پرویز خٹک،علی زیدی، عمران اسماعیل، عامر کیانی، فیصل جاوید، عون چودھری شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کا تعارف پارٹی رہنماﺅں سے کرایا۔ ذرائع کے مطابق دعوت ولیمہ میں شرکاءکی تواضع مٹن، بکر امسلم، تیتر اوربٹیر سے کی گئی۔