کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے امریکی ڈرون حملے میں اپنی تنظیم کے نائب امیر خالد محسود عرف سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق خالد محسود عرف سجنا 8 فروری کو شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔کالعدم تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خالد محسود کی ہلاکت کے بعد ٹی ٹی پی کے سربراہ ملا فضل اللہ نے مفتی نور ولی محسود کو اپنا نیا نائب مقرر کر دیا ہے۔