بلھے شاہ کی نگری کے باسی خوش ہو جائیں،شہباز شریف کا قصور میں یونیورسٹی اور دورویہ سٹرک بنانے کا بڑا اعلان

0
293


پتوکی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر شہبازشریف نے قصور میں یونیورسٹی اور دو رویہ سڑک رواں سال ہی شروع کر نے کا اعلان کیاہے ۔یہاں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج پنجاب کے ہسپتالوں میں وہ دوائیاں ملتی ہیں جو وزیراعظم کا بیٹا بھی کھاتا ہے اور یتیم کی بچی بھی کھاتی ہے۔ آج نواز شریف نے مجھے مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنایا ہے، نواز شریف کی پارٹی صدارت تو چھن گئی لیکن دلوں سے ان کی محبت نہیں جا سکتی کیونکہ نواز شریف پورے پاکستان کی آن، بان اور شان ہیں اور وہ ہمیشہ پارٹی قائد رہیں گے۔