بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے سائنسدانوں نے پیدائشی نقائص والے بچوں کے لیے کانوں کی پیوند کاری کامیاب تجربہ کیا ہے رپورٹ کے مطابق کان چھوٹا رہ جانے والے بچوں کے پیوند کاری کے ذریعے نئے کان لگائے گے ہیں سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹر خلیوں کی مدد سے کان کا بیرونی حصہ لگانے کا تجربہ کیا۔سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ پیوند کاری کے ذریعے بنائے گے کان بھی قدرتی کان جیسے ہی ہیں ۔اس تجربہ کی کامیابی سے لاکھوں متاثر بچوں کو کان کے امراض میں اب علاج میسر آ جائے گا ۔