ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آیبٹ آبادکے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کم سن بچی کی قبرکشائی کی اجازت دے دی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی نے لڑکی مصباح کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کی سفارش کی تھی کمسن ملازمہ مصباح کی قبر کشائی آجکی جائے گی۔یاد رہے کہ کم سن مصباح کے پی کے کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مشتاق غنی کے بھائی شعیب غنی کے گھر ملازمہ تھی ۔ 27 جنوری کو مصباح کی حالت خراب ہونے پر اسے بےنظیر بھٹو شہید اسپتال ایبٹ آباد لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی تھی۔