نواز شریف چاہتے ہیں کہ خود کش حملہ ہوجائے اور ساری عمارت گر جائے:اعتزاز احسن

0
148


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالتی ریمارکس پر مریم نواز کا ردعمل چور کی داڑھی میں تنکا ہے اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف خودکش جیکٹ پہن کر انار کلی بازار کے بیچ کھڑے ہوگئے ہیں اور کہہ رہے ہیں خود کو اڑانے لگا ہوں میری یہ بات مانو وہ بات مانو۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز گالم گلوچ بریگیڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں نے مسلم لیگ کے مامے چاچوں پر بہت دباو¿ ڈال دیا ہے اور کچھ کو ٹرک کی بتی سے اتار کر سڑک پر پھینک دیا گیا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ خود کش حملہ ہوجائے اور ساری عمارت گر جائے۔