اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،عمران خان نے اس حوالے سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کو ذمہ داری سونپ دی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسحاق ڈار کے سینیٹ کاغذات نامزدگی چیلنج کرے گی۔