اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا، جسے سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 28 فروری کو طلب کرلیا گیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ کےخلاف ریفرنس کی سماعت کی۔نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق اور تفتیشی افسر نے ضمنی ریفرنس رجسٹرار آفس میں جمع کروایا، ضمنی ریفرنس اور اس سے متعلقہ دستاویزات دو ڈبوں میں احتساب عدالت پہنچائی گئیں۔