لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے انتخابی اخراجات کا مصدقہ ڈکلیریشن نہ دینے پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نامزد نمائندے کے ذریعے کاغذات کی جانچ پڑتال کی استدعا کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ۔اسحاق ڈار کے وکیل نصیر بھٹہ ان کے نمائندے کے طور پر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسحاق ڈار کے تجویز اور تائید کنندہ کی موجودگی ضروری ہے۔الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کے تائید کنندہ غزالی سلیم بٹ اور تجویز کنندہ منشاءاللہ بٹ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی تھی۔