برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں جاری تمام علاقائی بحرانوں میں ایران کا ہاتھ کار فرما ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جیمز میٹس کا کہناتھا کہ ” شام شامیوں کا ہونا چاہیے اور عراق عراقیوں کا“۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ”یمن، شام ، لبنان، بحرین اور عراق میں جاری بحرانوں میں ایران ملوث ہے“۔