اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی باشندے کی ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے بھارت ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کلبھوشن نے تسلیم کیا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کو سبوتاژ کرنے کے لیے بھارت نے دہشت گرد نیٹ ورک تیار کر رکھا ہے۔