نوازشریف نے پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا تومیں سٹرکوں پر نکل آﺅں گا:عمران خان کی دھمکی

0
157


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا تو سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 1997 میں نواز شریف اور (ن) لیگ نے سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، ایک چیف جسٹس کو ڈنڈوں سے بھگایا جب کہ پیسے دے کر انہوں نے ججز کو بھی خریدا لیکن اب عدلیہ کے خلاف پارلیمنٹ کو استعمال کیا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جتنا نواز شریف کو اپنی صفائی دینے کا موقع ملا اتنا کسی پاکستانی کو نہیں ملا، توہین عدالت پر بھی ان کے خلاف کچھ نہیں کیا جارہا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ اور شیر ہو رہے ہیں۔