نوازشریف کو نکال دیا ، اب شہباز شریف کی باری ہے: عمران خان

0
217


لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے ہوتے ہوئے پنجاب پولیس نے 870 قتل کیے،عابدباکسرنے کہامیں شہبازشریف کے کہنے پرپولیس مقابلے کرتاتھا اور اس نے خود تسلیم کیا کہ اس نے وزیر اعلیٰ کے حکم پر دو بھائیوں کو بھی قتل کیا تھا، شہباز شریف کے ہوتے ہوئے پنجاب پولیس کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔ نوازشریف کو نکال دیا اب شہباز شریف کی باری ہے۔لودھراں میں علی ترین کی الیکشن مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناتھا کہ جہانگیر خان ترین ، شریفوں اور زرداری کی طرح نہیں جو کسانوں کا پیسا کھائے اور سپریم کورٹ نے کہا جہانگیر ترین نے کرپشن اور منی لانڈرنگ نہیں کی۔ عمران خان نے لودھراں کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے علی ترین کی حمایت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ، ان کا کہنا تھا کہ علی ترین کی جیت تبدیلی کی علامت ہوگی اور شریف خاندان کے پنجاب سے کوچ کرنے کا اعلان بھی ہوگا۔