عمران خان کی دعوت ولیمہ بنی گالہ میں ہو گی ،ہنی مون کے لئے غیر ممالک نہیں جائیں گے:ترجمان

0
192


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب چند روز میں بنی گالہ میں ہی ہوگی ۔ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں بنی گالہ میں سادگی سے عمران خان کی تقریب ولیمہ کا انعقاد ہوگا جس میں رب العالمین کا شکر ادا کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ عمران خان ہنی مون کے لئے لندن سمیت کسی غیر ملکی شہر میں نہیں جائیں گے