نیب نے عمران خان کے خلاف تحقیقات شروع کردی

0
161


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے زیر استعمال سرکاری ہیلی کاپٹر اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی۔ نیب ذرائع کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی ہے جس کی سربراہی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا نوید حیدر کریں گے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں لیگل کنسلٹنٹ، قانونی ماہرین اور تحقیقاتی افسران شامل ہیں جب کہ صوبائی حکومت سے بھی ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔