پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین ٹرائل ،معصوم زنیب کے سفاک قاتل عمران کو 4بار سزائے موت سنا دی گئی

0
185


قصور(ڈیلی حروف آن لائن) معصوم زنیب قتل کیس کے سفاک ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 4بار سزائے موت سنادی گئی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے اس کیس کا فیصلہ سنایا ہے پاکستان کی تاریخ کا تیزترین ٹرائل قرار دیا گیا ہے ۔فیصلے کے بعد پراسیکوٹر جنرل اختشام قادر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم عمران کو 6الزامات کے تحت سزائیں سنائی گئی ہیں،انہوں نے بتایا کہ ملزم کو معصوم زنیب سے زیادتی کی عمر قید 10لاکھ جرمانے اور لاش گندگی کے ڈھیر پر پھینکنے کے جرم میں 7سال قید اور 10لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی مجرم کو 15دن میں اییل کی اجازت ہوگی۔