1. لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ ایک اہم وفاقی وزیر اپنے بیرون ملک مقیم دوست کے ساتھ مل کر بچوں کی فحش فلمیں بنانے کا دھندا کر رہا ہے۔ اہم شخصیت کے پارٹنر دوست نے ہی ملزم عمران کے بارے میں مجھے تفصیلات فراہم کی ہیں۔زینب قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ملزم عمران چائلڈ پورنو گرافی کے بہت بڑے گروہ کا کارندہ ہے اور اس کی جان کو خطرہ ہے اس لیے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی سکیورٹی بڑھادی جائے۔ سپریم کورٹ نے میری درخواست پر ملزم عمران کی سکیورٹی بڑھادی ہے ، آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات ذاتی طور پر اس کی سکیورٹی کے ذمہ دار ہوں گے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ انہوں نے ایک شخصیت کا نام لکھ کر سپریم کورٹ کو دے دیا ہے ، وہ ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت ہے جو اپنے بیرون ملک مقیم دوست کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، ’وہ وفاق اور پنجاب حکومت کی انتہائی اہم شخصیت ہے۔