بھارت کی پھر جارحیت ،نیزہ پیر سیکٹر پر فائرنگ ،شہری شہید دو بچے زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

0
233


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ایک بار پھرجارحیت،نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور دو بچے زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نے نیزہ پیرسیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری شہید جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے۔بھارتی فوج نے ر اولاکوٹ میں شہری آبادی کونشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ،جس میں اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔پاک فوج نے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ۔