کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے امریکہ کے سب سے بااثر ادارے این آر اے کی حمایت اور تعاون سے انکار کردیا

0
263


فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعے کے بعد متعدد بین الاقوامی کاروباری ادارے اسلحے سازی کی حمایت کرنے والے امریکا کے سب سے بڑے اور با اثر ادارے این آر اے کے ساتھ اپنا تعاون ختم کرنا چاہتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں انشورنس اور سکیورٹی کمپنیوں کے علاوہ گاڑیاں کرائے پر دینے والے متعدد گروپس بھی شامل ہیں۔ اس طرح اب این آر اے یا اس کے ملازمین کو ان اداروں کی جانب سے رعایت دیے جانے کا سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔ فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعے میں سترہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔